ابنا: رپورٹ کے مطابق "سرگئی گلازیف" نے کہا روس کے خلاف یورپ کی عائد پابندیاں اور ڈالر و یورو کے عالمی مالی سسٹم سے ماسکو کو الگ کردیا جانا، یورپ والوں کے لئے اقتصادی خودکشی کے مترادف ہے کیونکہ یورپ کے اس عمل سے اس براعظم کو ایک ٹریلین ڈالر کا نقصان برداشت کرنا ہوگا۔ روس کے صدر ولادیمیر پوتین کے مشیر "سرگئی گلازیف" نے ایک ٹی وی انٹرویو میں مزید کہا کہ یورپ کی ان پابندیوں سے جرمنی کو دو سو ارب ڈالر کا سب سے زیادہ نقصان ہوگا اور دیگر یورپی ملکوں کو بھی اربوں ڈالر کا نقصان برداشت کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ امریکہ و یورپی ممالک نے یوکرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر روس کے خلاف بعض پابندیاں عائد کی ہیں۔
.......
/169